iOS اور Android آلات میں قابل اعتماد وائس، ویڈیو کالنگ اور میسجنگ کی مدد سے اپنے لیے اہمیت کے حامل لوگوں سے جڑے رہیں۔
وائس کال کے ذریعے اپنے دوستوں اور فیملی سے بات کریں، یا ون آن ون اور گروپ ویڈیو کالز کے ذریعے روبرو بات چیت کریں—یہ سروسز بالکل مفت* اور لامحدود ہیں۔
*جب آپ WiFi یا ڈیٹا پیکیج استعمال کر کے کال کرتے ہیں
سکرین شیئرنگ، کال شیڈولنگ اور کال کے لنکس کے ذریعے، ریئل ٹائم میں جڑنا اور تعاون کرنا پہلے کبھی اتنا آسان نہیں تھا۔
ویڈیو کالز کے دوران شیئر کی گئی سکرین پر ساتھ مل کر منصوبہ بنائیں اور تخلیقی بنیں۔
سبھی کے شیڈول کیلئے مناسب میٹنگ کا وقت سیٹ اپ کرنے کیلئے ایک ایونٹ بنائیں—تاکہ کوئی بھی محروم نہ رہے۔
ہر کسی کو کال کا لنک بھیج کر WhatsApp پر آپ کی کال میں شامل ہونے کی دعوت دیں۔
180 سے زائد ممالک میں دو ارب سے زیادہ لوگ WhatsApp کا استعمال کرتے ہیں۔ خواہ آپ جس سے بھی رابطہ کرنا چاہتے ہوں، ممکن ہے وہ WhatsApp پر موجود ہوں۔
اپنی ترجیح کے مطابق کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ سے جڑے رہیں۔
خواہ آپ کا فون بند ہو آپ اپنے کمپیوٹر پر WhatsApp ویب یا ڈیسک ٹاپ ایپ کا استعمال کر کے چیٹ یا کال کر سکتے ہیں!
Android اور iOS آلات پر اپنی WhatsApp کی چیٹ ہسٹری محفوظ طریقے سے منتقل کریں۔
مزید طریقوں سے جڑے رہنے کیلئے Ray-Ban Stories پر WhatsApp کا استعمال کر سکتے ہیں۔
WhatsApp کا استعمال کر کے مزید طریقوں سے جڑے رہیں، پرائیویٹ کالز سے لے کر محفوظ گروپ ویڈیو کالز، نیز اسٹیٹس کے ذریعے روزمرہ کی اپ ڈیٹس وغیرہ تک۔